پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین (پی پی پی پی) کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے جی ڈی اے رہنماؤں کی تقریروں پر ردعمل دے دیا۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ جی ڈی اے والے اپنی زبان سنبھالیں ورنہ اسی زبان میں جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے ہر مرتبہ انتخابات میں بری طرح شکست سے دوچار بھی ہوتی ہے، 8 فروری کے انتخابات میں سندھ کے عوام نے پیپلز پارٹی کے مخالفین کو دھول چٹائی ہے۔
پی پی ترجمان نے مزید کہا کہ راشد سومرو اپنے لیڈر مولانا فضل الرحمان سے پوچھیں کہ انہوں نے خیبر پختونخوا کتنی رقم میں بیچا۔
اُن کا کہنا تھا کہ خیرپور کی عوام نے صدر الدین شاہ راشدی کو ایک بار پھر شکست دی، پتا نہیں وہ اپنی تقریر میں کس سے مدد مانگ رہے ہیں۔
شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ سانگھڑ گزشتہ 50 برسوں سے فنکشنل لیگ کے قبضے میں تھا، انہوں نے سانگھڑ کو تباہ کیا جبکہ پیپلز پارٹی نے سانگھڑ کو سنوارا۔