• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق میں حکومت کیلئے ن لیگ اور پی پی میں معاملات طے پاگئے

وفاق میں حکومت سازی کے معاملے میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی معاملات طے پاگئے۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان وفاق میں حکومت سازی کے معاملے پر ہونے والی بیٹھک اختتام کو پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاق میں حکومت سازی کے معاملے پر  بلاول بھٹو زرداری کچھ دیر میں زرداری ہاؤس میں پریس کانفرنس کریں گے۔

ن لیگ اور پی پی رہنماؤں کی ملاقات ختم ہونے کے بعد بلاول بھٹو زرداری منسٹر انکلیو سے زرداری ہاؤس اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات میں دعائے خیر بھی کروائی گئی۔

ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری ، شہباز شریف، اسحاق ڈار، مراد علی شاہ ، قمر زمان کائرہ اور احسن اقبال موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ پیپلز پارٹی اور ڈپٹی چیئرمین ن لیگ کا ہوگا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی ن لیگ اور ڈپٹی اسپیکر پی پی کا ہوگا۔

ذرائع کوآرڈینشن کمیٹی پی پی وفاقی کابینہ میں شامل نہیں ہوگی، پی پی وفاق میں نہ تو پہلے اور نہ ہی دوسرے مرحلے میں وزارتیں لے گی۔

ذرائع کے پیپلز پارٹی پنجاب کی صوبائی کابینہ میں بھی شامل نہیں ہو گی۔

گورنر سندھ اور گورنر بلوچستان مسلم لیگ (ن) جبکہ گورنر پنجاب پیپلز پارٹی کا ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید