کوئٹہ (خ ن) گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑآج 23 فروری کو مقامی ہوٹل میں 15ویں پیڈیاٹرک نیورولوجی کانفرنس کا افتتاح کرینگے مہمان خصوصی نگران وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی اور سیکرٹری صحت عبداللہ خان ہونگے کانفرنس تین دن جاری رہے گی جس میں بلوچستان سمیت پاکستان اور بیرون ملک سے ماہر اطفال شرکت کرینگے چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی /سی ای او چلڈرن ہسپتال پروفیسر حبیب اللہ بابر اور شریک چیئرپرسن و صدر پاکستان پیڈریاٹک ایسوسی ایشن ڈاکٹر عطاللہ بزنجو نے کانفرنس کے انعقاد کو صوبے کے عوام اور خصوصا بچوں کے دماغی امراض کے حوالے سے اہم پیشرفت قرار دیا ۔