• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت کا فیصلہ بغیر پڑھے اور سمجھے متنازع بنانا افسوسناک ہے: مصطفیٰ نواز کھوکھر

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ ختم نبوت پر ایمان ہمارے دین کا بنیادی جُزو ہے تاہم سپریم کورٹ کا فیصلہ بغیر پڑھے اور سمجھے متنازع بنانا افسوسناک ہے۔

سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں کیس ضمانت کا تھا، ناکہ ٹرائل کے بعد اپیل کا لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے کو بغیر پڑھے اور سمجھے متنازع بنانا افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضمانت اس نکتے  پر دی کہ جس جرم کا الزام تھا ارتکاب کے وقت وہ جرم ہی نہیں تھا، اقوام عالم میں کوئی ایسا ملک اور معاشرہ نہیں جو اس بات کی اجازت دیتا ہو۔

سابق سینیٹر کا کہنا ہے کہ ختم نبوت پر ایمان ہمارے دین کا بنیادی جُزو ہے، ختم نبوت پر ایمان سے کوئی بھی مسلمان روگردانی کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

قومی خبریں سے مزید