پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ چاہتی ہے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کا انتخاب بلامقابلہ ہو۔
ذرائع کے مطابق ناصر حسین شاہ اور شرجیل میمن کو ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے بات چیت کی ذمے داری دی گئی ہے۔
پیپلز پارٹی چاہتی ہے اسپیکر کے لیے اویس قادر شاہ اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے نوید انتھونی بلامقابلہ منتخب ہوں۔
دوسری جانب ایم کیو ایم نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔
اسپیکر کے لیے صوفیہ سعید اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے راشد خان کے کاغذات جمع کروائے گئے ہیں۔