• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس گردی کا رویہ کسی صورت برداشت نہیں، مریم نواز


نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پولیس گردی کا رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے ٹیکسلا میں بزرگ خاتون پر تشدد کی مذمت کی اور کہا کہ پنجاب اسمبلی اجلاس کے باعث واقعے کی ابھی اطلاع ملی، جس پر بےحد دکھ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی پولیس گردی کا رویہ کسی صورت برداشت نہیں، اس حوالے سے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سے رابطہ کیا ہے۔

مریم نواز نے  نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری طور پر کارروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ واقعے کے تحقیقات کر کے ذمے داروں کےخلاف کارروائی کی جائے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے مریم نواز کو یقین دہانی کرائی کہ واقعے کی تحقیقات ہوں گی اور تشدد کرنے والوں کےخلاف کارروائی ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید