• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اہلکار کا بزرگ خاتون پر بدترین تشدد، ویڈیو وائرل








راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں پولیس اہلکار نے بزرگ خاتون پر بدترین تشدد کیا۔

تھانہ ٹیکسلا کی پولیس ٹیکسلا کچہری میں جیب تراشی میں ملوث ملزم بصیر خان کو گرفتار کرنے پہنچی تو ملزم کی والدہ بیٹے کو بچانے کیلئے آڑے آگئی، ملزم کی والدہ کی مداخلت پر پولیس اہلکار امتیاز ناصر نے خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، تھپڑ مارے، زمین پر گھسیٹا اور دھکا دے کر گرا دیا۔

 ترجمان پولیس کے مطابق پولیس جیب تراشی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے پہنچی تو ملزم نے والدہ کے ہمراہ مزاحمت کی، خاتون پر تشدد میں ملوث اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزم بصیر خان کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے، واقعہ کی انکوائری مکمل کرکے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 سی پی او راولپنڈی خالد محمود ہمدانی نے خاتون پر تشدد میں ملوث پولیس اہلکار امتیاز ناصر کو معطل کرکے ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

قومی خبریں سے مزید