• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، آٹا اور چاول عام مارکیٹ سے مہنگے

 
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، چینی اور چاول عام مارکیٹ سے مہنگے داموں فروخت ہونے لگے۔

دستاویزات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 2840 روپے میں جبکہ عام مارکیٹ میں 20 کلو آٹا 2792 روپے میں مل رہا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی بھی عام مارکیٹ کی نسبت 9 روپے مہنگی بیچی جا رہی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 155 روپے فی کلو ہے جو مارکیٹ میں 146 روپے کلو کے حساب سے حاصل کی جا سکتی ہے۔

دستاویزات کے مطابق سفید چنے عام مارکیٹ کی نسبت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 13.53 روپے مہنگے فروخت کیے جا رہے ہیں۔

مارکیٹ میں سفید چنا 391 روپے فی کلو ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر سفید چنا 405 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

اس کے علاوہ سیلا چاول عام مارکیٹ کی نسبت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 53.40 روپے مہنگا ہے۔

دستاویزات کے مطابق عام مارکیٹ میں سیلا چاول 317 روپے فی کلو دستیاب ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر فی کلو سیلا چاول 370 روپے کلو ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید