پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے لاہور میں خاتون کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ لاہور میں ایک خاتون کو لباس پر عربی الفاظ پرنٹ ہونے کی وجہ سے ہراساں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان علما کونسل اس واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے، اس موقع پر اچھرہ پولیس کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔
چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے مزید کہا کہ واقعے کے دوران خاتون سے معافی کا کہنا بلاجواز تھا، معافی تو ہراساں کرنے والوں کو مانگنی چاہیے۔