ملتان میں نگہبان رمضان پیکج کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور نادرا ڈیٹا سے تصدیق کا آغاز کر دیا گیا۔
کمشنر مریم خان کا کہنا ہے کہ ضلع ملتان میں 337138 افراد کو راشن ان کے گھر پہنچایا جائے گا اور ضلع خانیوال میں 216765 نادار افراد کو راشن ان کے گھر پہنچایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع وہاڑی میں 234169 اور لودھراں میں 136840 افراد فائدہ حاصل کر سکیں گے۔