• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انشاء اللّٰہ یہ حکومت معیشت کو ٹھیک کرے گی، نواز شریف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ انشاء اللّٰہ یہ حکومت معیشت کو ٹھیک کرے گی، معیشت سے سارے معاملات جڑے ہوئے ہیں۔

پارلیمنٹ آمد پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کی کوئی بات نہیں، خواہش ہے ہر اسمبلی، سینیٹ اور وزیرِ اعظم اپنی مدت پوری کرے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت کو ٹھیک کرے گی تو سب ٹھیک ہو گا، میرا آنا آپ کو کیسا لگ رہا ہے، انشاء اللّٰہ سیاسی و معاشی استحکام آئے گا۔

نواز شریف کا کہنا ہے کہ کوئی مسئلہ نہیں، حکومت آتے ہی معیشت کو ٹھیک کرے گی۔

نواز شریف اور شہباز شریف پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کے لیے کمیٹی روم نمبر 2 پہنچ گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید