الیکشن 2024ء کے بعد قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس کل ہوگا، اسمبلی سیکریٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے ہوگا۔
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہنوں عظمیٰ اور علیمہ خان نے پارٹی رہنما شاہد خٹک اور عارف مبین جٹ کی سرزنش کی ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کو فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ گزشتہ رات خطرناک پیشرفت ہوئی، امریکا، ایران کے بیٹھنے کے مرحلے پر اسرائیل نے تہران پر حملہ کیا ۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا بحرین کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے خطے کی حالیہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم آفس اسلام آباد سے جاری سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم نے جاری حملوں کے تناظر میں سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے خیرپور میں منکی پاکس کی وباکا نوٹس لے کر فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔
حکومت نے کرپشن اصلاحات کے تحت دسمبر 2026 ءتک سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سعودی عرب نے سنگین اشتعال انگیزیوں کے باوجود اب تک تحمل اور محتاط رویے کا مظاہرہ کیا ہے: کور کمانڈرز کانفرنس
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ آج رات 8 بجے سے پہلے ایران سے جواب مل جائے گا۔
محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ ایڈمٹ کارڈز کی فراہمی میں تاخیر کے باعث ہزاروں طلبہ اور والدین شدید ذہنی کوفت اور غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوئے ہیں۔
قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے بانی پی ٹی آئی کو مائنس نہ ہونے دینے کا اعلان کردیا اور کہا کہ ہم کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں کھاد کی قیمتیں ہمسایہ ممالک کےمقابلےمیں ایک تہائی ہیں۔
پاکستان سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کرتا ہے: ترجمان دفتر خارجہ
حالیہ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر ملکی برآمدات کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
پاکستان نے مسجدِ اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کے دھاوا بولنے کی مذمت کی ہے۔
عدالتی کمیشن نے سانحہ گل پلازا کی رپورٹ سندھ حکومت کے حوالے کر دی۔