• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں بار بار بتایا گیا گورنر کامران ٹیسوری ہی ہوں گے، فاروق ستار

ڈاکٹر فاروق ستار - فوٹو: فائل
ڈاکٹر فاروق ستار - فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہمیں بار بار بتایا گیا کہ گورنر کامران ٹیسوری ہی ہوں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمارا ن لیگ سے معاہدہ ہے، پیپلزپارٹی سے نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ سمجھتی ہے کہ پیپلز پارٹی عزیز ہے تو رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کے بعد معرکہ معیشت میں کامران ٹیسوری کا کردار تھا۔

فاروق ستار نے کہا کہ بالا ہی بالا فیصلہ ہو رہا ہے۔ ہمیں اپنی ساکھ برقرار رکھنے کیلئے یہ ریڈ لائن ہونا چاہیے۔

ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ گورنر کی تبدیلی پر خالد مقبول افطار کے بعد اجلاس بلائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید