صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت نے وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کی بطور گورنر تقرری کی منظوری دی۔
صدر زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات ہونے پر مبارکباد دی اور ان کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے نہال ہاشمی کی گورنر سندھ تعیناتی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں بار بار بتایا گیا کہ گورنر کامران ٹیسوری ہی ہوں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمارا ن لیگ سے معاہدہ ہے، پیپلزپارٹی سے نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ سمجھتی ہے کہ پیپلز پارٹی عزیز ہے تو رکھیں۔
ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ گورنر کی تبدیلی پر خالد مقبول افطار کے بعد اجلاس بلائیں گے۔