بارش کی پیشگوئی کے باعث بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے پیش نظر تمام افسران کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا گیا۔
اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام محکموں کے افسران کو پلان ترتیب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ کراچی کے تمام محکمے ہنگامی صورتحال کےلیے سیل کا قیام عمل میں لائے۔
اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ بلدیہ عظمیٰ کے تمام ملازمین بارشوں سے نمٹنے کےلیے ہیڈ آفس میں الرٹ رہیں۔