• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے حلقہ این اے 241سے پیپلز پارٹی کے امیدوار اختیار بیگ کی کامیابی اور دہری شہریت کے الزام سے متعلق درخواست پر فریقن کو نوٹس جاری کردیئے۔ ہائی کورٹ میں حلقہ این اے 241 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار اختیار بیگ کی کامیابی اور پر دہری شہریت رکھنے کا الزام سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ مرزا اختیار کینیڈا کا شہری بھی ہے۔ دہری شہریت رکھنے کے باوجود الیکشن لڑنا غیر قانونی اور سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔ اختیار بیگ نے دہری شہریت چھپائی اور جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا۔