بھارت کی ریاست مدھیا پردیش میں وین الُٹ گئی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ رات 1:30 بجے پیش آیا، گاؤں کے لوگ ایک تقریب سے واپس لوٹ رہے تھے۔
بھارتی پولیس کے مطابق ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہوگئی تھی، زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔