• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹر کہدہ بابر کا گوادر میں سست امدادی کارروائیوں پر اظہار تشویش

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سینیٹر کہدہ بابر نے گوادر میں سست امدادی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گوادر میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ابھی تک پچھلی بارش کا پانی نہیں نکلا، خدارا گوادر والوں سے سوتیلا سلوک بند کیا جائے۔

انکا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے گوادر میں کارروائیوں میں تیزی لائیں۔

سینیٹر بابر کہدہ نے مطالبہ کیا کہ متاثر وارڈز سے پانی نکالنے کےلیے ہیوی ڈیوٹی جنریٹرز فراہم کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے وسائل اس قدرتی آفت سے نمٹنے کےلیے ناکافی ہیں۔ 

سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ بارش کے رواں اسپیل میں بھاری مالی و جانی نقصان کا اندیشہ ہے۔ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو ایک سنگین انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید