بہاولنگر میں پولیس اہلکار نے ساتھی کے ساتھ مل کر خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزمان نے 25 فروری کو خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا اور نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں انہوں نے خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی کی اور اسکی ویڈیو بھی بنائی۔
ترجمان پولیس کے مطابق خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس ملازم کو فوری طور پر معطل کر کے محکمانہ کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔
طارق کالونی کی رہائشی متاثرہ خاتون کے مطابق پولیس اہلکار نصیر اور وہ آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کو ملزم نصیر نے 25 فروری کو نوکری کا جھانسہ دے کر بہاولنگر پولیس لائن بلایا اور اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر خاتون کو گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئے اور تیزدھار آلہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور بلیک میل کرنے کےلیے ویڈیو بھی بنائی، ملزم اہلکار نے دھمکی دی کہ کسی کو بتایا تو ویڈیوز وائرل کردیں گے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ حالت غیر ہونے پر ملزمان متاثرہ خاتون کو ستلج پارک پھینک کر چلے گئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم عدالت سے عبوری ضمانت پر ہے۔
دوسری جانب ڈی پی او نصیب اللّٰہ خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ لڑکی کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔