• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریسلر مائیکل جونز 61 سال کی عمر میں چل بسے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

سابق امریکی ریسلر مائیکل جونز 61 سال کی عمر میں چل بسے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ریسلنگ کی دنیا میں مائیکل جونز ’ورجل‘ کے نام سے مشہور تھے۔

رپورٹس کے مطابق سابق ریسلر کی موت اسپتال میں ہوئی تاہم ان کی بیماری کی تفصیلات کو سامنے نہیں لایا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق ریسلر نے 2022ء میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں ڈیمینشیا اور بڑی آنت کا کینسر ہے۔

رپورٹس کے مطابق انہیں کئی مرتبہ فالج کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

دیگر ریسلرز کی جانب سے مائیکل جونز کی موت پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید