وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے کمالیہ میں بارش سے چھت گرنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کمالیہ میں بارش کے سبب چھت گرنے کے واقعے میں ہونے والے جانی نقصان پر سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا زیادہ بارشوں کے خدشے کے پیشِ نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔
ریسکیو کے ذرائع کے مطابق تیز بارش کے باعث کمالیہ کے محلہ فاضل دیوان میں مکان کی چھت گر گئی تھی۔