لاہور میں عربی رسم الخط والا لباس پہننے پر خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاہور میں خاتون کو ہراساں کیے جانے کا مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر سیل کردی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ مقدمہ تھانا اچھرہ میں درج کیا گیا، مقدمہ چند نامزد اور متعدد نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔
مقدمہ درج کرنے کے بعد ایف آئی آر سیل کر دی گئی، خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ چند دن پہلے اچھرہ بازار میں پیش آیا تھا۔