وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایک روزہ دورے پر طوفانی بارشوں سے متاثرہ گوادر پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق میر سرفراز بگٹی گوادر میں بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال کا جائزہ لیں گے اور متاثرہ خاندانوں سےملاقات کریں گے۔
اس دورے پر ارکان اسمبلی ظہور بلیدی، علی مددجتک، مولانا ہدایت الرحمٰن، عبید گورگیج اور چیف سیکریٹری بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔