• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: زیادتی کا نشانہ بننے والی ہسپانوی خاتون کا ویڈیو بیان منظر عام پر


بھارت میں سیاح عدم تحفظ کا شکار ہونے لگے، گزشتہ جمعے کو بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ہسپانوی بائیکر جوڑے پر حملہ کرکے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

ہسپانوی بائیکر جوڑے نے حملے سے متعلق ہسپانوی زبان میں ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے۔

28 سالہ ہسپانوی خاتون ٹریول بلاگر نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ بائیک پر بھارت سیاحت کے لیے آئی تھی، اس دوران رات گزار نے کے لیے ہم نے راستے میں ایک مقام پر خیمہ لگا کر قیام کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران ہمارے ساتھ کچھ ایسا ہوا جو ہم نہیں چاہتے کہ کبھی کسی اور کے ساتھ ہو، 7 افراد ہمارے ٹینٹ میں گھس آئے، ہم پر حملہ کیا، میرے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا، ہمارے گلے پر چاقو رکھے اور جان سے مارنے کی دھمکی دی اور میرے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔

2 لاکھ فالوورز رکھنے والی خاتون ٹریول بلاگر کے مطابق 7 حملہ آوروں کا مقصد میرے ساتھ زیادتی کرنا تھا کیونکہ انہوں نے دیگر کسی قیمتی سامان کو ہاتھ تک نہیں لگایا، ہم اس وقت پولیس کے ساتھ بھارت کے ایک اسپتال میں ہیں۔

بھارتی رپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ جمعے کی رات گشت کے دوران غیر ملکی جوڑے کو سڑک کنارے زخمی حالت میں دیکھ کر اسپتال منتقل کیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہا ٹیسٹ کی رپورٹس آںے کے بعد خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ہسپانوی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے پر بھارتی حکام سے رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ ریاست جھارکنڈ میں یکم مارچ کو 7 مقامی دیہاتی نوجوانوں نے اسپین سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ انہوں نے اس کے خاوند پر بھی بدترین تشدد کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید