• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں کابینہ تشکیل، 15 وزراء شامل

-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

خیبرپختونخوا میں کابینہ تشکیل دے دی گئی۔

خیبرپختونخوا کی کابینہ 15 وزراء پر مشتمل ہے جس میں ارشد ایوب، شکیل احمد، فضل حکیم خان، محمد عدنان قادری، عاقب اللہ، محمد سجاد شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کابینہ میں مینا خان اور فضل شکور بھی شامل ہیں۔

فیصل خان ترکئی اور محمد ظاہر شاہ طورو بھی خیبرپختونخوا کابینہ کا حصہ ہیں۔

علاوہ ازیں 5 مشیروں کی تقرری بھی کردی گئی ہے جن میں سید فخر جہان، مزمل اسلم، مشال اعظم اور محمد علی سیف شامل ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے صوبائی کابینہ کی سمری پر دستخط کردیے ہیں اور نامزد وزراء آج حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب شام ساڑھے 6 بجے گورنر ہاؤس پشاور میں ہوگی، جہاں گورنر خیبرپختونخوا نئی کابینہ سے حلف لیں گے۔

قومی خبریں سے مزید