• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستحق مریضوں کیلئے اسپتالوں میں ہیلپ ڈیسک کے قیام کی ہدایت کردی ہے، مریم نواز


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مستحق مریضوں کےلیے اسپتالوں میں ہیلپ ڈیسک کے قیام کی ہدایت کردی۔

لاہور میں تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں سے دوائیں بھی چوری ہوتی ہیں اور ٹیسٹ بھی باہر سے کرائے جاتے ہیں، سرکاری اسپتالوں کی سیکیورٹی بھی آؤٹ سورس کی جاچکی ہے، پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز مریض سے ملاقات کرنے آنے والوں سے پیسے لیتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ادویات کی فری ہوم ڈیلیوریز کی تعداد ایک لاکھ تک بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، سرکاری اسپتال آنے والوں کی رہنمائی کے لیے ہیلپ ڈیسکس قائم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ مریضوں کو اپنے علاقوں میں اچھا علاج ملے، ڈائلیسز کی سہولتیں بڑھا رہے ہیں، انسولین بھی مریضوں کو گھروں پر فراہم کی جائیں گے۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ مستحق مریضوں کی مدد کیلئے اسپتالوں میں ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کا کہہ دیا ہے، ہماری حکومت میں دیہی علاقوں میں بھی مفت ادویات کا سلسلہ جاری ہے، ملک کے دیگر صوبوں سے آنے والے مریضوں کا بھی مفت علاج کیا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید