کوئٹہ میں سریاب کے علاقے شریف آباد میں مسلح ملزمان اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔