• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کیخلاف اقدامات کا فیصلہ

سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کیخلاف اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ 

کراچی سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت نے اس حوالے سے تعلیمی اداروں میں طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل اسکریننگ ابتدائی طور پر سندھ کے سرکاری کالجوں میں کی جائے گی۔ محکمہ کالج ایجوکیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق کالج ایجوکیشن میں تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ، متعلقہ ضلع کا ڈائریکٹر اور کالج پرنسپل کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل اسکریننگ ٹیم کسی بھی سرکاری کالج کا اچانک دورہ کرے گی، اسکریننگ ٹیم کالج میں کسی بھی طالبعلم کا میڈیکل ٹیسٹ کرسکے گی۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں سیمینارز، ورکشاپس اور آگاہی سیشن بھی کرائے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید