• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹک: بھتہ خوروں سے تنگ نوجوان نے خودکشی کرلی

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

اٹک کے علاقے پنڈی گھیب میں بھتہ خوروں سے تنگ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔

اس حوالے سے درج ایف آئی آر میں تحریر کیا گیا کہ بھتہ خوروں نے نوجوان رمضان کو کان پکڑوا کر تشدد کی ویڈیو بنا رکھی تھی۔ بھتہ خوروں نے نوجوان پر خواتین سے ملنے کا الزام لگا کر کان پکڑوائے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق پولیس نے متوفی کے والد کی مدعیت میں 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ملزمان ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر نوجوان سے رقم لیتے رہے۔

ایف آئی آر کے متن میں تحریر کیا گیا کہ بار بار بھتہ کی رقم طلب کرنے پر رمضان نے زہریلی گولیاں کھا لیں۔

قومی خبریں سے مزید