• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ میں بہت قابل لوگ ہیں، اچھی کارکردگی کی امید ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کابینہ میں بہت قابل اور نوجوان لوگ ہیں، جن سے اچھی کارکردگی کی امید ہے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں مریم نواز نے کہا ہے کہ بیرون ممالک سے تعلیم یافتہ اور تجربہ کار لوگوں کو پنجاب کابینہ کاحصہ بنایاہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی خدمات ہیں اگر ان کو نکال دیں تو کھنڈر بچتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اپنی کابینہ سے اچھی کارکردگی کی امید ہے، ٹیم کئی بہت قابل اور نوجوان لوگ رکھے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کےلیے پیکیج تیار کیا جارہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید