وزیراعظم شہباز شریف کی پشاور میں مصروفیات کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور غیر حاضر رہے۔
پروٹوکول کے مطابق وزیراعظم کی کسی بھی صوبے میں آمد پر گورنر اور وزیراعلیٰ کی موجودگی ضروری ہوتی ہے۔
علی امین گنڈاپور نے پشاور میں وزیراعظم کا استقبال نہیں کیا، وہ گورنر ہاؤس کی تقریب میں بھی موجود نہیں تھے۔
گورنر ہاؤس پشاور میں حالیہ بارش کے متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی،جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا شریک نہیں ہوئے۔
علی امین گنڈاپور اس موقع پر امن و امان اور صوبے کے مالی معاملات سے متعلق اجلاس میں بھی شریک نہیں تھے۔
دوسری طرف ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ وزیراعظم فارم 45 والے نہیں، 47 والے ہیں، اس لئے وزیراعلیٰ نے استقبال نہیں کیا۔