متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کے لیے غیرمشروط طور پر سپورٹ کیا تھا، آصف زرداری کو بھی غیرمشروط طور پر سپورٹ کریں گے۔
ایک بیان میں فاروق ستار نے کہا کہ مفاہمتی یاداشتی کی شاید قانونی حیثیت نہیں ہوتی اخلاقی حیثیت ہوتی ہے، بلاول بھٹو نے ہمیں کہا کہ آئینی ترمیم کا مسودہ مجھے دیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے حق میں ہوں، بلاول بھٹو نے بھی اسمبلی میں تقریر کے دوران مفاہمت کی بات کی تھی، انہوں نے کہا کہ وہ وزیرِ خارجہ تھے اس لیے کراچی کے لیے زیادہ کچھ نہ کر سکے اس مرتبہ وہ وزیر نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سارے اسٹیک ہولڈرز کا اسٹیک داؤ پر لگا ہوا ہے، اسمبلی ناکام ہوتی ہے تو یہ صرف ن لیگ، پیپلز پارٹی یا ایم کیوایم کی ناکامی نہیں پی ٹی آئی کی بھی ناکامی ہو گی۔
فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے کی کوئی گنجائش نکلتی ہے تو راستہ نکالنا ہے، ماضی میں ہم سے اچھا سلوک نہیں ہوا۔