• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتضیٰ وہاب کی آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدر مملکت منتخب ہونے پر مبارکباد

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدر مملکت منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

ایک بیان میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آصف علی زرداری کی فتح جمہوریت کی فتح ہے، صدر زرداری نے اتنے بڑے نقصان کے باوجود پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔ آصف زرداری اتحاد کی علامت ہیں۔ 

میئر کراچی نے کہا کہ صدر زرداری نے ہمیشہ آئین اور ملک کو مقدم رکھا۔ وہ دور اندیش و باکمال سیاستدان اور سب کو ساتھ لیکر چلنے والے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید