• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کو پڑنے والے کچھ ووٹ مسترد ہوئے، کچھ بلینک تھے، علی حیدر گیلانی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کو پڑنے والے کچھ ووٹ مسترد ہوئے کچھ بلینک تھے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی پی ایم پی اے نے کہا کہ ن لیگ، ق لیگ اور آئی پی پی کے دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو پاکستان میں دوسری بار ملک کا صدر منتخب کیا گیا ہے، وہ بھاری اکثریت سے عوام کے ووٹوں سے صدر بنے ہیں۔

علی حیدر گیلانی نے مزید کہا کہ آصف زرداری نے 18ویں ترمیم کے ذریعے اپنے اختیارات صوبوں کو دے دیے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کو پڑنے والے کچھ ووٹ مسترد ہوئے، کچھ بلینک تھے، ہمارا ایک ووٹ مسترد ہوا ہے۔

پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ہمیں پاکستان سے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ختم کرنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید