• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور دھماکا، دونوں ہلاک افراد دہشتگرد تھے

’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب

پشاور پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ بورڈ بازار میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد دہشت گرد تھے، واقعے میں 1 شخص شدید زخمی ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ کے مطابق دھماکا خودکش نہیں تھا، بارودی مواد کی منتقلی کے دوران دھماکا ہوا اور اسے منتقل کرنے والے 2 افراد ہلاک اور 1 زخمی ہوا۔

دھماکے سے متعلق ابتدائی رپورٹ تیار

پولیس کے مطابق واقعے میں کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچا، ہلاک اور زخمی ہونے والے دہشتگرد ہیں جن کی شناخت ہوگئی ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک اور زخمی دہشتگردوں کا تعلق پشاور سے ہے، یہ دہشتگرد سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے، دہشتگردوں سے موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ KPK علی امین خان گنڈاپور کی مذمت

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین خان گنڈاپور نے دھماکے کی مذمت کی ہے اور انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

قومی خبریں سے مزید