راولپنڈی کے تھانہ سول لائنز کے علاقے مریڑ چوک میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کو 3 گولیاں ماری گئی ہیں اور اب لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت خالد کے نام سے ہوئی ہے اور فائرنگ کا یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے۔