• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کے احتجاج، ریلیوں میں شریک رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج اور ریلیوں میں شریک رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔

پی ٹی آئی نے مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے اور ریلیاں نکالیں۔

لاہور میں ریلیوں اور مظاہروں میں شریک تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجا، دو رکن پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس اور ہارون اکبر کو حراست میں لے لیا گیا۔

لاہور سے میاں محمود الرشید کے بیٹے ڈاکٹر حسن محمود کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

پی ٹی آئی نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا، سیمابیہ طاہر کی زیر قیادت ریلی سے کچھ کارکنوں کو حراست میں لیا گیا۔

ادھر ملتان کے مظاہرے سے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے داماد اور نواسے کو گرفتار کرلیا گيا۔

کراچی میں بھی تحریک انصاف نے احتجاج کیا، حلیم عادل شیخ کی سربراہی میں داؤد چورنگی پر احتجاج کیا گیا جبکہ کوئٹہ میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاجی ریلی نکالی۔

قومی خبریں سے مزید