ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے آصف علی زرداری کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
ابراہیم رئیسی نے تہران سے جاری پیغام میں کہا کہ امید ہے آصف علی زرداری کے دور صدارت میں ایران پاکستان باہمی تعلقات میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایران کا بھائی اور دوست ملک ہے، ایران ہمیشہ کی طرح پاکستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ کےلیے تیار ہے۔
ایرانی صدر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سے قریبی تعلقات میں فروغ کےلیے پُرعزم ہیں، ایران پاکستان کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی تعلق قائم ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ امید ہے آصف زرداری کے دور صدارت میں پاک ایران تعلقات بڑھیں گے۔