• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے سائبر کرائم نے آن لائن جنسی ہراسانی کا ملزم گرفتار کرلیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل نے آن لائن جنسی ہراسانی کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم راولپنڈی نے کارروائی کی اور آن لائن جنسی ہراسانی کے ملزم کو گرفتار کیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم ایک خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے میں ملوث تھا۔

سائبر کرائم ونگ کے مطابق ملزم فیصل حبیب کو عارف والا سے گرفتار کیا گیا ہے، جس نے متاثرہ خاتون کے نام سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنا رکھے تھے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم متاثرہ خاتون کو بلیک میل کرکے دھمکیاں دے رہا تھا، جس کے قبضے سے 3 موبائل فون، یو ایس بی، مائیکرو کارڈ اور 12 سمز برآمد ہوئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید