• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک صدر اردوان کا آصف زرداری کو ٹیلی فون، صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے صدر آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کیا اور صدر پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ 

اس حوالے سے ایوان صدر سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ پاکستان اور ترکیہ کے صدور نے دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ 

دونوں ممالک کے صدور نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔ 

صدر آصف علی زرداری نے ترک صدر کے ٹیلیفون اور نیک تمناؤں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے ترکیے کے عوام کو رمضان کی مبارکباد دی، صدر مملکت نے رجب طیب اردوان کو جلد پاکستان مدعو کرنے کی بھی خواہش کا اظہار کیا۔

قومی خبریں سے مزید