• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کے سیکریٹری نے کتنی فیس دیکر آئی بیکس شکار کیا؟

تصویر بشکریہ ایکس
تصویر بشکریہ ایکس

گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں ایمت کے علاقے برتھ میں 18 لاکھ 90 ہزار روپے کے عوض آئی بیکس کے 2 شکار کیے گئے ہیں۔

محکمۂ وائلڈ لائف کے مطابق ہسپانوی شکاری جان بربی نے 9 سال کے 41 انچ کے سینگ والے آئی بیکس کا شکار کیا ہے۔

جان بربی نے 15 لاکھ 90 ہزار 690 روپے کا لائسنس لے کر یہ آئی بیکس کا شکار کیا ہے۔

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کے سیکریٹری عثمان احمد نے 40 انچ کے سینگ والے آئی بیکس کا شکار کیا ہے۔

عثمان احمد نے 3 لاکھ روپے کا لائسنس حاصل کر کے یہ آئی بیکس کا شکار کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید