• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، امداد کی جگہ موت بانٹنے کا سلسلہ، اسرائیلی فوج نے قطار میں لگے 6 فلسطینی شہید کردیئے

کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ میں امداد کی جگہ موت بانٹنے کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی میں امداد کیلئے جمع فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6فلسطینی شہید اور 83زخمی ہوگئے، نصیرت اور بوریج کے پناہ گزین کیمپوں پر بھی بمباری ، ایک ہی خاندان کے 9افراد سمیت 17شہید،یورپی پارلیمنٹ نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی تباہ کن صورتحال قابل مذمت ہے۔ تفصیلات کےمطابق اسرائیلی افواج نے ایک بار پھر امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ کرکے6فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ، حالیہ واقعہ کویتی چوک پر پیش آیا جہاں فلسطینیوں کی بڑی تعداد امداد کیلئے جمع تھی ، اسی چوک پر پیر کے روز بھی امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ کرکے11فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید