• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: مردہ مرغی کا گوشت شاورمے میں استعمال ہونے کا انکشاف

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

صوبہ پنجاب کے دارالخلافے لاہور میں مردہ مرغی کا گوشت 30 روپے والے شاورمے میں استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ممبر جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ لاہور کی ٹولینٹن مارکیٹ میں صبح صبح مردہ مرغی کے ٹرک آتے ہیں، محکمہ ہیلتھ اور فوڈ اتھارٹی نے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں ۔

 عدالت نےجوڈیشل کمیشن اسٹاف کے ساتھ ایک ریسٹورنٹ مالک کی بدتمیزی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ آئندہ سماعت پر اس ریسٹورنٹ مالک کو عدالت میں بلواتے ہیں۔

ساتھ ہی عدالت نے ریسٹورنٹس سے پارکنگ سے متعلق پلان طلب کرلیا۔

قومی خبریں سے مزید