• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسافروں کی کمی کے باعث کراچی سے جانے والی 19 پروازیں منسوخ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

رمضان المبارک کے دوران مسافروں کی کمی کے باعث کراچی سے جانے والی 19 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ایئر سیال کی کراچی سے اسلام آباد کی پی ایف 121 پرواز اور فلائی جناح کی ایف جے ایل 670 کو منسوخ کر دیا گیا۔

پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد کی پی کے 300، امارات ایئر کی کراچی سے دبئی کی پرواز ای کے 605  اور فلائی جناح کی کراچی سے لاہور کی پرواز ایف جے ایل 840 کو منسوخ کیا گیا ہے۔

فلائی بغداد کی کراچی سے بغداد کی پرواز آئی ایف 332، پی آئی اے کی کراچی سے جدہ کی پرواز پی کے 731 کو منسوخ اور ایئر بلو کی کراچی سے لاہور کی پرواز پی اے  402 پانچ گھنٹے تاخیر سے شام 5 بجے شیڈول کر دی گئی۔

پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 368، ایئر سیال کی کراچی سے لاہور کی پرواز پی ایف 143، عراقی ایئر ویز کی کراچی سے نجف کی 2 پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں۔

سیرین ایئر کی کراچی سے لاہور کی پرواز ای آر  522، ایئر بلو کی کراچی سے اسلام آباد کی پی اے 200، سری لنکن ایئر کی کراچی سے کولمبو کی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی۔

ایئر بلو کی کراچی سے دبئی کی پرواز پی اے 110، پی آئی اے اور ایئر بلو کی شام 7 کی کراچی سے لاہور کی پروازیں جبکہ امارات ایئر کی کراچی سے دبئی جانے والی شام 7 بجے کی پرواز ای کے 609 بھی منسوخ کی گئی ہے۔

ایئر بلو کی رات 8 بجے کی کراچی سے لاہور کی پرواز پی اے 406 بھی منسوخ کر دی گئی۔

 سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مسافروں کا لوڈ انتہائی کم ہونے پر پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید