• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری تنویر کی گرفتاری کے بعد طبیعت خراب، اسپتال منتقل

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

ن لیگ کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کی گرفتاری کے بعد طبیعت اچانک بگڑ گئی۔

پولیس چوہدری تنویر کو لے کر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی روانہ ہو گئی جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم چوہدری تنویر کا طبی معائنہ کرے گی۔

اب سے کچھ دیر قبل لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے احاطے سے پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کو گرفتار کیا تھا۔

جسٹس صداقت علی خان نے چوہدری تنویر کی درخواستِ ضمانت خارج کردی تھی جس کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

واضح رہے کہ چوہدری تنویر چوہدری عدنان قتل کیس کے مقدمے میں نامزد ہیں۔

قومی خبریں سے مزید