مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے پاکستان کو دیوالیہ کرنے کے جتن کرنے والوں کی سزا تجویز کرنے کا مطالبہ کردیا۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی الیکشن ’دھاندلی‘ والوں پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کو دیوالیہ کرنے کے جتن کرنے والوں کےلیے بھی کوئی سزا تجویز کردیں۔
ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی 9 مئی کی شرمناک بغاوت کرنے والوں کےلیے بھی کوئی سزا تجویز کریں۔
اُن کا کہنا تھا کہ وطن پر جانیں نچھاور کرنے والے شہیدوں کی توہین کرنے والوں کےلیے بھی سزا تجویز کردیں۔