وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ شہدا کی قربانیوں کا مذاق اڑانے والے رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
ایک بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ کچھ ریڈ لائنز پار نہیں ہونی چاہئیں، مہم چلانے والے اکاؤنٹس کی شناخت کی جاچکی، انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر شہدا سے متعلق توہین آمیز مہم چلانے والوں کو وارننگ دی اور کہا کہ شہدا کی قربانیوں کا مذاق اڑانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا کی ٹیم ان اکاؤنٹس کے پیچھے ہے، بارڈر کے پار پاکستان مخالف لابی بھی اس گھناؤنی مہم میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی عمارت کے سامنے احتجاج کا کیا مطلب ہے؟ پاکستان آکر احتجاج کریں، ہم ملک کو ڈیفالٹ نہیں کرنے دیں گے۔