• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: مائیک پنس کا صدارتی الیکشن میں ٹرمپ کی حمایت نہ کرنے کا اعلان

کراچی(نیوزڈیسک)امریکہ کے سابق نائب صدر مائیک پنس نے رواں برس شیڈول صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔جمعے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مائیک پینس کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی اس فیصلے پر حیرت نہیں ہونی چاہیے۔مائیک پینس بھی ری پبلکن صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے ٹرمپ کے مدِمقابل تھے، تاہم ووٹنگ شروع ہونے سے قبل وہ دست بردار ہو گئے تھے۔واضح رہے کہ پرائمری انتخابات میں کامیابی کے بعد سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر صدر جو بائیڈن کے مدِمقابل آنے کے لیے تیار ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید