وزیراعلیٰ پنجاب نے فیصل آباد میں گٹر کی صفائی کے دوران 2 سیورمین کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیوریج کی صفائی کےدوران ہلاک ہونے والے دونوں مسیحی نوجوانوں آصف اور شان کے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سیورمین کا دوران ڈیوٹی المناک حادثے کا شکار ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سیوریج کی صفائی کے دوران ہلاک ہونے والے 2 واسا ملازمین آصف اور شان کی تدفین کردی گئی ہے۔
دوسری جانب ورثا کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور کوئی حکومتی نمائندہ غم میں شریک نہیں ہوا۔
آصف کی بیوہ نے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ہمیں انصاف فراہم کریں جبکہ شان کی بیوہ نے مطالبہ کیا ہے کہ میرا شوہر ڈیلی ویجز ملازم تھا، 3 چھوٹے بچوں کی کفالت کا ذمہ حکومت لے۔