• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی گلوکار کی دلجیت دوسانجھ کے ہمراہ پنجابی گانوں پر پرفارمنس

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

برطانوی گلوکار ایڈ شیرن آج کل  ایشیا اور یورپ کے سنگنگ ٹور پر ہیں۔

ایڈ شیرن نے حال ہی میں بھارتی معروف پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے ہمراہ ممبئی میں اپنے کنسرٹ کے دوران پہلی مرتبہ پنجابی زبان میں گانا گایا ہے۔

اس کنسرٹ سے دونوں گلوکاروں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جنہوں نے ایڈ شیرن اور دلجیت دوسانجھ کے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈ شیرن نے ہفتے کی رات ممبئی میں ایک کنسرٹ میں پرفارم کیا، اس دوران انہوں نے اچانک بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کو بھی اسٹیج پر بلا لیا۔

دلجیت دوسانجھ کی غیر متوقع انٹری نے شائقین کو خوشگوار حیرانی میں مبتلا کر دیا۔

ان دونوں معروف گلوکاروں نے پنجابی زبان میں گایا گیا دلجیت دوسانجھ کا گانا ’لَور‘ پر پرفارم کیا۔

کنسرٹ کے دوران بنائی گئی ویڈیوز دونوں گلوکاروں کی جانب سے اپنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی ہیں۔

ایڈ شیرن کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھنا تھا کہ ’ممبئی میں آج دلجیت دوسانجھ کو لانا پڑا اور میں نے پہلی مرتبہ پنجابی زبان میں گانا گایا، بھارت میں میرا وقت بہترین گزر رہا ہے اور ابھی وقت باقی بھی ہے۔‘


ایک ویڈیو کے کیپشن میں دلجیت دوسانجھ کا لکھنا تھا کہ ’میرا بھائی پہلی مرتبہ پنجابی زبان میں گانا گا رہا ہے۔‘


اِن ویڈیوز کے کمنٹ باکس میں صارفین ایڈ شیرن کی پنجابی کی تعریفیں کر رہے ہیں۔

یاد رہے ایڈ شیرن کا شمار دنیا کے معروف گلوکاروں میں ہوتا ہے جو اپنے کیریئر میں ان گنت ہِٹ گانے گا چکے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید